Share this link via
Personality Websites!
اسے نَحْر کرنا کہتے ہیں۔ ([1])
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جب اُونٹوں کو نَحْر فرما رہے تھے، یہ مَنْظَر بہت ہی ایمان افروز تھا۔ روایت ہے: 5، 5 اُونٹ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں پیش کیے جا رہے تھے، جب یہ 5 اُونٹ آپ کی بارگاہ میں حاضِر ہوتے تو سب اُونٹ دھکم پیل کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھ بڑھ کر اپنے آپ کو بارگاہِ رسالت میں پیش کرتے تاکہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ہاتھوں سے سب سے پہلے مجھے قربان ہونا نصیب ہو جائے۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ !کیا نِرالی شان ہے...!! ہمارے ہاں جب جانور کو قربانی کے لیے لایا جاتا ہے تو وہ چُھوٹ کر بھاگنے کی کوشش کرتا ہے، کئی مرتبہ تو بڑا جانور چُھوٹ کر بھاگ بھی جاتا ہے اور کافِی نقصان کر ڈالتا ہے، خصوصاً اُونٹ کو نَحْر کرنا تَو بہت مہارت کا کام ہوتا ہے، تجربہ کار قصّاب ہی اسے نَحْر کر سکتا ہے مگر ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نِرالی شان پر ہزار جانیں قربان...!! یقیناً ہرایک کو جان پیاری ہوتی ہے مگریہ کمال ہے آمنہ کے لال،رسولِ بےمثال صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا کہ جانور بھی آپ کے کرم والے ہاتھ سے قربان ہونے کو زِندگی سے بہتر جانتے ہیں۔
ہر اِک کی آرزو ہے پہلے مجھ کو ذَبح فرمائیں تماشا کر رہے ہیں مرنے والے عیدِ قرباں میں([3])
پیارے اسلامی بھائیو!! عشق والوں کے انداز نِرالے ہیں، یہاں سچّے عاشقِ رسول، شیخِ طریقت،امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کا جذبہ دیکھیے! لکھتے ہیں:
اُونٹ بن گیا ہو تا اور عیدِ قرباں میں کاش! دستِ آقا سے نَحْر ہو گیا ہوتا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami