Share this link via
Personality Websites!
سُبْحٰنَ اللہ !صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے اِس اُونچے نصیب پر قربان جائیے...!! ان عظیم لوگوں نے کیا قسمت پائی ہے *کعبہ کا طواف کعبے کے کعبہ یعنی محبوبِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ...!! *میدانِ عرفات کا قیام *مُزْدَلِفَہ میں رات گزرانا *مِنیٰ کی قربانیاں...!! وہ مبارَک اَفْعَال جن کے لیے عشاق کے دِل تڑپتے ہیں*اَہْلِ دِل جو سعادتیں پانے کے لیے راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر آنسو بہاتے ہیں، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم یہی مبارَک افعال نبیوں کے سردار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ بجا لانے کی سَعَادت حاصِل کر رہے تھے۔ کاش! ان کے صدقے ہماری بھی قسمت سنور جائے! کاش! مدینے جانا نصیب ہو جائے، اے کاش! کبھی قسمت چمکے، جاگتے میں نہیں تو کم از کم خواب میں ہی کبھی دِیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو جائے۔
یارَبّ! پِھر اَوج پر یہ ہمارا نصیب ہو سُوئے مدینہ پِھر ہمیں جانا نصیب ہو
مکّہ بھی ہو نصیب، مدینہ نصیب ہو دشتِ عرب نصیب ہو، صحرا نصیب ہو
اللہ ! دِیدِ گنبدِ خضرا نصیب ہو یارَبّ! رسولِ پاک کا جلوہ نصیب ہو([1])
پیارے اسلامی بھائیو! حَجَّةُ الْوَدَاعِ کے موقع پر پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مِنٰی شریف میں 100 اُونٹوں (Camels)کی قربانی فرمائی۔ ان میں سے 63 اُونٹ اپنے ہاتھ مبارَک سے نَحْر فرمائے، باقی 37 اُونٹ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے حکم سے مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ نے نحر کرنے کی سَعَادت پائی۔([2])
اُونٹ کے حلق کے آخر میں موجود رگیں کھڑے کھڑے نیزہ مار کر کاٹی جاتی ہیں،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami