Share this link via
Personality Websites!
رکھا کرتے تھے۔([1])
خیال رہے! عَشْرَۂ ذِی الحج کے روزے کا مطلب ہے : ذو الحج کے ابتدائی 9 دِنوں کے روزے ، کیونکہ 10 ذو الحج (یعنی عید الاضحیٰ) کا روزہ رکھنا جائِز نہیں۔ ([2])
اے عاشقانِ رسول! کاش! ہم بھی نیکیوں کے حریص بن جائیں، ہمارے پیارے آقا، رسولِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم عشرۂ ذِی الحج کے روزے رکھا کرتے تھے، کاش! ہم بھی اس ادائے مصطفےٰ کو ادا کرنے کے لیے نفل روزے رکھیں، نمازیں پڑھیں، عبادت کریں کہ یہی کمائی قبر و حشر میں کام آنی ہے، باقی سب تو یہیں چھوڑ جانا ہے، اِس لیے نیکیوں کی حِرْص بڑھانی چاہیے، عشرۂ ذِی الحج کی ایک نیکی 700 گُنَا بڑھا دی جاتی ہے،([3]) لہٰذا اس موقع کا فائدہ اُٹھائیں اور خوب نیکیاں کریں۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنی رضا والے کاموں میں مَصْرُوف رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
کچھ نیکیاں کما لے، جلد آخرت بنا لے کوئی نہیں بھروسا اے بھائی! زندگی کا([4])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے آقا نے جب اُونٹ ذَبَح فرمائے
پیارے اسلامی بھائیو! ہجرت کے دَسْوَیں سال کا واقعہ ہے، اس سال کم و بیش 1 لاکھ 24 ہزار صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ حج کا فریضہ ادا کرنے کی سَعَادت حاصِل کی۔اس مبارَک حج کو حَجَّةُ الْوَدَاعِ کہا جاتا ہے۔ ([5])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami