Share this link via
Personality Websites!
گوشت کے فائدے اور احتیاطیں: *علامہ احمد بن محمد قَسْطَلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: بکری کا ہلکا ترین گوشت؛ گردن، بازو اور کندھوں کا ہوتا ہے، یہ معدے کے لیے ہلکا اور جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ ([1])* گوشت جسم کو پروٹین، آئرن، وٹامنB وغیرہ مہیا کرتا ہے اور وٹامن A اورB ہڈّیوں، دانتوں، آنکھوں، دماغ اور جِلد کے لئے مفید ہے۔([2]) *گوشت خون کو صاف کرتا *70قوتیں بڑھاتا ہے * جبکہ اس کو کھانے سے عقل بڑھتی ہے۔([3]) *گوشت سُننے کی طاقت بڑھاتا ہے۔([4])* البتہ زیادہ گوشت کھانے سے بچنا چاہیے کہ زیادہ گوشت کھانادل کی سختی کا سبب ہے۔([5]) *اس کا زیادہ استعمال کینسر، دل کے امراض، ذیابیطس، معدہ اور جگر(Liver) کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔([6])*بالغ افراد کو یومیہ70 گرام جبکہ ہفتے میں500 گرام یعنی آدھا کلو گوشت کھانا چاہئے۔ ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ بار گوشت کھانے والے افراد میں مختلف بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔([7])
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃُالمدینہ کی بہارِشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کا91صفحات کا رسالہ 550 سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھیے، سنّتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی
[1]... المواہب اللدنیہ، المقصد الثالث، الفصل الثالث...الخ، النوع الاول...الخ، جلد:2، صفحہ:129 ۔
[2]... ماہنامہ فیضان مدینہ، اگست 2019، صفحہ:53۔
[3]...مدارج النبوۃ، باب یاز دہم در عبادات و طعام و شراب وغیرہ، جز:1، صفحہ:458 ملتقطاً۔
[4]...اتحاف السادۃ المتقین، کتاب اداب المعیشۃ...الخ، بیان ادابہ...الخ، جلد:8، صفحہ:238 ۔
[5]...مدارج النبوۃ، باب یاز دہم در عبادات و طعام و شراب وغیرہ، جز:1، صفحہ:458 ۔
[6]... ماہنامہ فیضان مدینہ، اگست 2019، صفحہ:54۔
[7]... ماہنامہ فیضان مدینہ، اگست 2019، صفحہ:54۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami