Share this link via
Personality Websites!
عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
2 فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم : (1)گوشت دُنیا اور آخرت کے کھانوں کا سردار ہے۔([2]) (2)گوشت کو چُھری سے کاٹ کر نہیں (بلکہ دانتوں سے )نوچ کر کھاؤ ، یہ زیادہ خُوشگوار ہے۔([3])
پیارے اسلامی بھائیو!حلال گوشت کھانا بھی سنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے، علمائے کرام فرماتے ہیں:گوشت پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پسندیدہ ترین کھانا تھا ۔ ([4])* بکری، مرغی، اُونٹ، خَر گوش، اور مچھلی کا گوشت کھانا ، آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے ثابت ہے۔([5])* آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بکری کی گردن، ([6]) بازو (یعنی اگلی ٹانگوں)، ([7])اور اس کی رَان کا گوشت کھانا پسند تھا۔([8])
[1]...مشکوٰۃ،کتابُ:الْاِیمان،بابُ:الْاِعْتِصَام، جلد:1، صفحہ:55، حدیث:175۔
[2]...معجم اوسط، جلد:7، صفحہ:271۔
[3]...ابو داود، کتاب الاطعمۃ، باب فی اکل اللحم، صفحہ:597، حدیث:3778۔
[4]...المواہب اللدنیہ، المقصد الثالث، الفصل الثالث...الخ، النوع الاول...الخ، جلد:2، صفحہ:128 ۔
[5]...المواہب اللدنیہ، المقصد الثالث، الفصل الثالث...الخ، النوع الاول...الخ، جلد:2، صفحہ:130 ۔
[6]...مسند امام احمد، مسند النساء، جلد:11، صفحہ:168، حدیث:27790۔
[7]...ترمذی، کتب الاطعمۃ، باب ماجاء ای اللحم...الخ، صفحہ:455، حدیث:1837۔
[8]...بخاری، کتاب احادیث الانبیا، باب قول اللہ تعالیٰ وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا ...الخ، صفحہ:851، حدیث:3340۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami