Share this link via
Personality Websites!
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ الْفَجْرِۙ(۱) وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ(۲) (پارہ:30،سورۂ فجر:1-2)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: صبح کی قسم اور دس راتوں کی۔
ایک قول کے مطابق اس آیت میں ذِکْر کی گئی 10 راتوں سے ذُو الحج کی ابتدائی 10 راتیں مراد ہیں۔([1]) پتا چلا!ذُو الحج کی ابتدائی 10 راتیں بہت فضیلت والی ہیں کہ اللہ پاک نے اِن کی قسم ارشاد فرمائی۔
عَشْرَۂ ذِی الحج میں عبادت کی فضیلت
* حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ عنہما سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی،مُحَمّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:مَا مِنْ اَيَّامٍ اَلْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيهَا اَحَبُّ اِلَى اللَّهِ مِنْ هٰذِهِ الْاَيَّامِ یعنی ایسا کوئی دن نہیں ہے کہ جس میں نیک عمل کرنا اللہ پاک کے نزدیک، ان (یعنی ذو الحج کے ابتدائی ) 10اَیّام سے بڑھ کر مَحْبُوب ہو۔([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami