Share this link via
Personality Websites!
گے یا لوگوں میں تقسیم کریں گے، خُون کو مٹی چُوس جائے گی، کھال کسی مدرسے کو پیش کر دی جائے گی، ایک چیز باقی بچے گی *ہمارے دِل کا اِخْلاص *ہمارے دِل کا تقویٰ *ہمارے دِل میں موجود جذبۂ اِطَاعت *ہمارے دِل میں موجود اپنے رَبّ کی محبّت...!! اگر یہ مُقَدَّس کیفیات موجود ہیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! قُربانی قبول ہی قبول ہے، اگر یہ نہیں ہے *اِخْلاص کی جگہ دِکھلاوا ہے *تقویٰ کی جگہ گوشت کا حُصُول مقصد ہے *رَبِّ کی محبّت کی جگہ اپنی سخاوتوں کا اِظْہار مقصُود ہے، پِھر مُعَاملہ دُشْوار ہو سکتا ہے۔
پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جِس نے خُوش دِلی سے اور خالِصْ الله پاک کی رِضا کے لیے قُربانی کی، اس کی قُربانی اس کے لیے جہنّم سے رُکاوٹ بن جائے گی۔([1])
پتا چلا؛ قربانی کرتے وقت دِل میں اِخْلاص بھی رکھنا ہے، صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رِضا پر نظر رکھ کر قربانی کریں گے تَو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! برکتیں نصیب ہوں گی۔
حضرت اِسْمَاعیل عَلَیْہ السَّلام کی ایک مبارک کیفیت
پیارے اسلامی بھائیو! جب حضرت ابراہیم عَلَیْہ السَّلام اپنے شہزادے حضرت اسماعیل عَلَیْہ السَّلام کو مِنٰی میں لے گئے، انہیں اپنا خواب سُنایا، ارشاد فرمایا:
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰىؕ-
(پارہ:23، سورۂ صٰفٰت:102)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے میرے بیٹے! میں نے خواب میں دیکھا کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami