Share this link via
Personality Websites!
کُھروں (Hoofs)کے ساتھ آئیں گے اور بے شک قربانی کا خون (Blood) زمین پر گِرنے سے پہلے ہی اللہ پاک کے ہاں مقامِ قبول تک پہنچ جاتا ہے، لہٰذا خوش دِلی سے قربانی کرو! ([1])*حضرت زَیْد بِنْ اَرْقم رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: تمہارے لیے قربانی کے جانور کے ہر بال کے عِوَض ایک نیکی ہے([2])*امام حَسَن مجتبیٰ رَضِیَ اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، مکے مدینے کے سلطان، شاہِ کون و مکان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جو خوش دِلی سے، ثواب کے لیے قربانی کرے، اس کی قُربانی اس کے اور جہنّم کے درمیان آڑ بن جائے گی([3])*مالکِ جنّت، قاسِمِ نِعْمَت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بے شک اللہ پاک کی بارگاہ میں سب سے زیادہ پسندیدہ قُربانی وہ ہے جو قیمت میں اعلیٰ اور خوب موٹی تازی ہو([4])*ایک روایت میں فرمایا: بوڑھے جانور کی بجائے جوان جانور کی قربانی بارگاہِ الٰہی میں زیادہ پسندیدہ ہے۔([5])
نشانی ہے وفا کی اور اِک نعمت ہے قربانی خُدا کے دوست ابراہیم کی سُنّت ہے قربانی
مسلمانو! کبھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹنا وقارِ دِین ہے، اسلام کی شوکت ہے قربانی
اللہ پاک ہمیں خوش دِلی کے ساتھ قربانی کرنے کی توفیق نصیب فرمائے، جو قربانی کرنے کی سَعَادت حاصِل کر رہیں ہیں، اللہ پاک اُن کی قربانیاں قبول فرمائے، جو نہیں کر پا رہے، اللہ پاک انہیں بھی وُسْعت نصیب فرمائے، وہ بھی قربانی کی سَعَادت حاصِل کر
[1]...ترمذی، کتاب الاضاحی، باب فی فضل الاضحیہ، صفحہ:383، حدیث:1493۔
[2]...ابن ماجہ، کتاب الاضاحی، باب ثواب الاضحیہ، صفحہ:510، حدیث:3127۔
[3]...معجم کبیر،جلد:2، صفحہ:213، حدیث:2670۔
[4]...مسند امام احمد، جلد:6، صفحہ:375، حدیث:15893۔
[5]...سنن کبری بیہقی، کتاب:ضحایا، باب: یستحب ان یضحی، جلد:9، صفحہ:507، حدیث:19092۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami