Share this link via
Personality Websites!
جن کی کوئی بات تک نہ پُوچھے ان پر تمہیں آئے پیار آقا([1])
پیارے اسلامی بھائیو! واقعی کتنی سچّی بات ہے...!! ہم کون ہیں؟ کیا ہیں؟ ہم نکّموں کی اہمیت ہی کیا ہے؟ آہ! ہم بےوَقعت بندے...!! مگر نصیب دیکھیے! عرش کے دولہا، محبوبِ خُدا، امامُ الانبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم *وہ عظمت والے آقا جن کے صدقے میں یہ دُنیا بنی*وہ عظمت والے آقا جن کے ناز رَبِّ کائنات اُٹھائے*وہ عظمت والے آقا جن کے دَرْ پر فرشتے قطار باندھے حاضِر رہیں*وہ عظمت والے آقا حضرت جبرائیل علیہ السَّلام جن کے قدم چُومیں* اللہ ! اللہ ! وہ عظمت و شان والے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہم گنہگاروں کی یاد فرماتے ہیں، باقاعِدَہ اہتمام کے ساتھ ہمارے نام کی قربانی ہر سال فرماتے ہیں۔
یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے جھولی میں اگر ٹکڑے تمہارے نہیں ہوتے
ملتی نہ اگر بھیک حُضُور آپ کے در سے اس شان سے منگتوں کے گزارے نہیں ہوتے
پیارے اسلامی بھائیو! آپ خُود اپنے دِل سے پُوچھئے! جو آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہمارا اِتْنا خیال فرماتے تھے، اُن آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی یاد ہمیں کیسے منانی چاہیے...؟ *ہمارا حق بنتا ہے کہ چلتے پِھرتے، اُٹھتے بیٹھتے، سوتے جاگتے اپنے مَحْبُوب آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ذِکْر لبوں پر سجائے رکھیں *آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے حُضُور درودوں کے نذرانے پیش کریں *آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سنّتیں اپنائیں *چہرے کو سُنّتِ رسول (یعنی داڑھی شریف) سے سجائیں *سَر پر سُنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم یعنی عِمامہ شریف کا تاج سجائیں *لباس بھی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami