Share this link via
Personality Websites!
فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْیُؤَدِّ الَّذِی اؤْتُمِنَ اَمَانَتَهٗ وَ لْیَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗؕ- (پارہ:3،البقرۃ :283)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور اگر تمہیں ایک دوسرے پر اِطمینان ہوتو وہ (مقروض) جسے امانت دار سمجھا گیا تھا وہ اپنی امانت ادا کردے اور اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے ۔
یہاں امانت سے مراد قرض ہے۔([1]) آیت کا مطلب یہ ہوا کہ مقروض کو چاہیئے کہ قرض کی ادائیگی میں کسی طرح کی ٹال مٹول نہ کرے،اللہ پاک سے ڈرتے ہوئے قرض ادا کرے ۔([2])
فرامینِ آخری نبی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
* جو قدرت کے باوجود قرض دینے میں ٹال مٹول کرے،(تو جتنے دن تک وہ قرض ادا نہیں کرتا ) اللہ پاک ہر دن اور رات میں اس کے لیے گناہ لکھتا ہے۔([3]) * عاریتًا ( یعنی عارضی طور پر )لی ہوئی چیز لوٹائی جائے ، عاریت ( یعنی عارضی طور پر لیا ہوا ) جانور واپس کیا جائے ۔ ([4])
(1): قرض لوٹانا فرض([5])اور قدرت کے باوجود قرض لوٹانے میں ٹال مٹول کرنا([6])يا دبالینا،بالكل ہی ادا نہ کرنا ، حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ ([7]) (2): قرض کی ادائیگی کے لیے کمانا فرض ہے۔([8]) (3): جس سے قرض لیا اگر وہ زندہ ہے تو اسی کو قرض لوٹانا ہوگا اور اگر وہ فوت ہو چکا ، تو اس کے
[1]...جلالین مع حاشیہ صاوی ،پارہ :3،سورۂ بقرہ ،زیر آیت :283،جلد:1،صفحہ:209۔
[2]...تفسیر قرطبی ،پارہ :3،سورۂ بقرہ ،زیر آیت :283،جلد:2،صفحہ:894،ملتقطًا۔
[3]...شعب الایمان ،باب فی ان یحب المسلم لاخیہ ...الخ ،جلد:7،صفحہ:530،حدیث:11232۔
[4]...سنن ابن ماجہ ،ابواب الصدقات ،باب العاریۃ،صفحہ:384حدیث :2398۔
[5]...الحدیقۃ الندیۃ،جلد؛1،صفحہ:455 ۔
[6]...مرقاه المفاتيح ،كتاب البیوع ،باب الافلاس والانتطار ،جلد:6،صفحہ:107،تحت الحدیث :2907۔
[7]... فتاوی مفتی اعظم :5،صفحہ:88،ملخصًا۔
[8]...الحدیقۃ الندیۃ،جلد؛1،صفحہ:455 ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami