Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ:5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل قرض لوٹانے کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورادائے قرض کی دعا یاد کروائی جائے گی ۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : مجھ پر درود شریف پڑھو، اللہ پاک تم پر رحمت بھیجے گا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے معاشرے کو گناہوں اور برائیوں سے پاک کرنے کے لیے اسلامی بہنوں ،اسلامی بھائیوں اور طلبا وغیرہ کے لیے سوالا ت کی صورت میں نیک اعمال کے مختلف رسائل ترتیب دئیے ہیں ،آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :41کے بارے میں سیکھیں گے ۔
نیک عمل نمبر 41:کیا آج آپ نے قرض ہونے کی صورت میں (ادائیگی کی طاقت کے باوجود ) قرض خواہ کی اِجازت کے بغیر قرض ادا کرنے میں تاخیر تو نہیں کی، نیز کسی سے عاریتاً (یعنی عارضی طور پر )لی ہوئی چیز ضرورت پوری ہونے پر طے کیے ہوئے وقت کے اند ر واپس کر دی؟
قرض لوٹانے میں تاخیر کسے کہتے ہیں
قدرت ہونے کے باوجود مقررہ وقت پر اُدھار لوٹانے میں ٹال مٹول کرنا،قرض لوٹانے میں تاخیر کرنا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami