Share this link via
Personality Websites!
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ و اٰلہ ٖوسلم نے فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن مجھ پراسّی ( 80) بار دُرودِ پاک پڑھے گا اللہ پاک اس کے 80 سال کے گناہ معاف فرما دے گا۔عرض کی گئی: یارسولَ اللہ! آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ ارشاد فرمایا: ’’یوں کہو: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَنَبِیِّکَ وَرَسُوْلِکَ النَّبِیِّ الْاُمِیِّ ([1]) اور اس کو ایک شمار کرو۔ ([2])
ہم نے خطا میں نہ کی تم نے عطا میں نہ کی کوئی کمی سروَرا تم پہ کروڑوں دُرود ([3])
صلّوا علی الحبیب صلّی اللہ علیٰ محمد
پیارے اسلامی بھائیو! انسانی زندگی کے تین حصے یا تین اَدوار ہیں ،بچپن ، جوانی اور بڑھاپا۔ بچپن تو کھیل کُود اور چیزوں کو سمجھنے میں لگ جاتا ہے جبکہ بڑھاپے میں انسان ذہنی و جسمانی دونوں اعتبار سے کمزور ہوجاتا ہے ۔جس کے سبب وہ زیادہ محنت و مشقت والے کام نہیں کرپاتا۔ جبکہ جوانی انسان کی زندگی کا وہ قیمتی دَور ہے جس میں قوت، جذبہ، ہمت اور عزم اپنے عروج پر ہوتے ہیں۔ یہ وہ دور ہوتا ہے جس میں انسان کے ارادے مضبوط اور حوصلے بلند ہوتے ہیں۔وہ ہر ممکن کام کرنے کی استطاعت رکھتا ہے ۔
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami