Share this link via
Personality Websites!
بیشک اللہ پاک نے ایک فِرِشتہ میری قَبْرپر مُقرَّر فرمایا ہے، جسے تمام مَخلُوق کی آوازیں سُننے کی طاقَت عطا فرمائی ہے، پس قِیامت تک جوکوئی مجھ پر دُرُودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کااور اُس کے باپ کا نام پیش کرتاہے،(اورکہتاہے:) فُلاں بن فُلاں نے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھا ہے۔
(مجمع الزوائدکتاب الادعیۃ، باب فی الصلاۃ علی النبی…الخ،۱۰/۲۵۱، حدیث:۹۱ ۱۷۲)
اللہ پاک ہمیں کَثْرت سے درود شریف پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ سنیّوں کے عظیم پیشوا، بہت بڑے عاشِقِ رسول سیدی قطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنے مُرِیْدوں کو نصیحت فرمایا کرتے کہ*قرآنِ کریم کی تِلاوت جتنی ممکن ہو، روزانہ اپنے اُوپر لازِم کر لو! *اور دُرود شریف تو ہر مسلمان کو مَحْبُوب اور مؤمن کے اِیْمان کی جان ہے، ہر وقت دُرود و سلام عرض کرتے رہو! *اور دلائِلُ الخیرات شریف سے جس قدر ہو سکے روزانہ پڑھ لیا کرو! ([1])
دَلائِلُ الخیرات شریف دُرودِ پاک کی بہت ہی پیاری کتاب ہے، اس میں بہت سارے دُرودِ پاک لکھے ہوئے ہیں، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں مَقْبُول ہے، اسے پڑھنے کی بہت برکتیں ہیں۔شجرہ عالیہ،قادریہ،رضویہ، عطّاریہ کے اَوْراد میں بھی دلائلُ الخیرات کا روزانہ کا وظیفہ شامِل ہے۔ کوشش فرما کر روزانہ دلائلُ الخیرات کا وظیفہ پڑھنے کی عادَت بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami