Share this link via
Personality Websites!
یہ 4اَوْصاف حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کے اِرْشاد ہوئے: (1):آپ بےشُمار خوبیوں والے، نیکی کی دعوت دینے والے ہیں (2):اللہ پاک کے بہت فرمانبردار ہیں (3):ہر باطِل سے دُور رہنے والے ہیں اور (4):اللہ پاک کی نعمتوں کاخُوب شکر بجا لانے والے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں بھی یہ اعلیٰ اَوْصاف اپنانے کی تَوْفِیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو دیجیے!
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی دینِ متین اور مسلمانوں کی خدمت میں مصروف ہے، ان نیک کاموں میں آپ بھی اپنا حِصّہ شامِل کیجیے! عیدُ الاضحیٰ قریب ہے، عاشقانِ رسول قربانی کی سَعَادت پائیں گے۔ التجا ہے !اپنے اپنے جانور کی کھال دعوتِ اسلامی کو دیجیے! آپ کی دِی ہوئی رقم یا کھال کے ذریعے دُنیا بھر میں دِینی، اِصْلاحی، رُوحانی و فلاحی کام کیے جائیں گے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!آپ کے لیے صدقۂ جاریہ ہو گا۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے گلی محلے میں، اپنے عزیز رشتہ داروں کو فون وغیرہ کر کے بھی اس کی ترغیب دلائیے!اپنی کوشش سے کھالیں جمع بھی کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی بھی برکتیں ملیں گی، حدیثِ پاک میں ہے: جس نے کسی بھلائی کی طرف رہنمائی کی، اُسے اُس پر عمل کرنے والے جتنا ثواب ملے گا۔([1]) شرعی تقاضوں کے مطابق قربانی کروانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں اپنا حصّہ شامِل کیجیے! اس کے لئے اپنے یہاں کے ذمہ دارنِ دعوتِ اسلامی سے رابطہ فرمائیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami