Share this link via
Personality Websites!
پتا چلا؛ باطِل سے نفرت حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کا پاکیزہ وَصْف ہے اور ہمیں بھی دَرْس دیا گیا کہ آپ علیہ السَّلام کے اس وَصْفِ پاک سے سبق سیکھو! اور اس کے مطابق زندگی گزارا کرو...!!
اللہ پاک ہمیں باطِل سے نفرت نصیب فرمائے۔ اب آپ بتائیے! *جھوٹ باطِل ہے کہ حق ہے؟ یقیناً باطِل ہے، لہٰذا ہمیں جھوٹ سے نفرت ہونی چاہیے *غیبت حق ہے یا باطِل ہے؟ یقیناً باطِل ہے، لہٰذا اِس سے دُور رہیے *یُونہی چغلی، گالی گلوچ، سُودِی لَیْن دَین *شِرْک، کُفْر، ہر طرح کے گُنَاہ یہ سب ہی باطِل ہیں، لہٰذا اِن سب سے ہمیں نفرت کرنی چاہیے ۔ ظاہِر ہے ان چیزوں سے دِل میں نفرت ہو گی تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ان سے بچنا بھی نصیب ہو پائے گا۔
گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی! بُری عادتیں بھی چُھڑا یاالٰہی!
خطاؤں کو میری مٹا یاالٰہی! مجھے نیک خَصلت بنا یاالٰہی!
مُطِیع اپنا مجھ کو بنا یاالٰہی! سدا سُنّتوں پر چلا یاالٰہی!([1])
حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کا چوتھا وَصْف اِرْشاد ہوا:
شَاكِرًا لِّاَنْعُمِهٖؕ- (پارہ:14، سورۂ نحل:121)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اس کے احسانات پر شکر کرنے والے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami