Share this link via
Personality Websites!
*سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عقل مند وہ ہے جو اپنا مُحَاسَبَہ اور مرنے کے بعد کے لیے عَمَل کرے([1])*اپنی اِصْلاح کرنےاور خود کو شیطان سے بچانے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم اپنی عادات، اپنے کردار اور اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیا کریں۔ دورِ حاضِر میں امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے اپنا جائِزہ لینے کاآسان طریقہ دیا ہے: رسالہ نیک اَعْمال *بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لیے نیک اَعْمَال رسالے میں 72 سوال جواب لکھے ہیں*ہر سوال کے نیچے 30 خانے ہیں *روزانہ سوال پڑھ کر اپنا جائزہ لینا ہوتا اور خانے بھرنے ہوتے ہیں*دُرُست اسلامی زِندگی گزارنے کا یہ بہترین نسخہ ہے *اس کے ذریعے نہ جانے کتنوں کی اِصْلاح ہو چکی ہے۔
آپ بھی یہ رسالہ خریدئیے! نیک اعمال کے مطابق روزانہ جائِزہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت فائدہ ہوگا*اَخْلاق سنوریں گے*کِردار اچھا ہو گا*عادات بہتر ہوں گی *نیکیوں پر استقامت ملے گی *گُنَاہوں سے نفرت ہوگی *دِل روشن ہو گا *محبّتِ اِلٰہی نصیب ہو گی *عشقِ رسول میں اِضَافہ ہو گا *روحانیت ملے گی * اور فِکْرِ آخرت نصیب ہو گی۔
نیو کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے عَلاقے کی مسجِد کے امام صاحِب جو کہ دعوتِ اسلامی سے وابَستہ ہیں، انہوں نے میرے بڑے بھائی جان کو نیک اعمال کا رسالہ تحفے میں پیش کیا۔ وہ گھر لے آئے، گھر آکر انہوں نے رسالہ پڑھا تو حیران رَہ گئے کہ اِس مختصر سے رسالے میں ایک مُسلمان کو اِسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے! نیک اعمال کا رسالہ ملنے کی بَرَکت سے اَلحمدُ لِلّٰہ! اُن کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami