Share this link via
Personality Websites!
اَلحمدُ للہ!قربانی کے دنوں میں کثیر عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے لیے کھالیں جمع کرنے کی ترکیب کرتے ہیں۔ان اسلامی بھائیوں کے حوالے سے چند احتیاطیں پیشِ خدمت ہیں: *اللہ پاک کی رضا کی خاطر کھالیں جمع کیجیے *اِس دوران نمازوں کی پابندی فرمائیں*بَدبُودار لباس کے ساتھ مسجد میں جانے سے بچیں، اس کے لیے ایک صاف سُتھرا جوڑا اپنے ساتھ رکھیں *مسجد ، مدرسے وغیرہ کو خون سےآلود ہونے سے بچائیں *جو کسی اور ادارے کو کھال دینے کا وعدہ کر چکے، اُنہیں وعدہ خلافی کا ذہن نہ دیں * کسی کے ساتھ غُصّے کا اظہار نہ کریں *کھال دینے والے کا اچھے طریقے سے شکریہ اداکیجیے*ایسے مقام پر کھالیں جمع کرنے کا اسٹال نہ لگائیں کہ کسی کو آنے جانے میں دشواری ہو۔
عطارؔ سے محبوب کی سُنَّت کی لے خدمت ڈنکا یہ تِرے دین کا دُنیا میں بجادے([1])
اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: نیک اعمال
اے عاشقانِ رسول ! دِل میں عشق مدینہ بڑھانے، یادِ مدینہ، ذِکْرِ مدینہ کرنے، اور نیکیوں والی زندگی گزارنے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں خوب حِصَّہ لیجیے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام روزانہ نیک اعمال کے رسالے سے جائزہ لینا بھی ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami