Share this link via
Personality Websites!
*اور باربار، ہزار بار باادب حاضِرئ مدینہ کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
مدینہ، مدینہ، ہمارا مدینہ ہمیں جان و دِل سے ہے پیارا مدینہ
سہانا سہانا دِل آرا مدینہ دِوَانوں کی آنکھوں کا تارا مدینہ
یہ ہر عاشقِ مصطفےٰ کہہ رہا ہے ہمیں تو ہے جنّت سے پیارا مدینہ
یہ رنگیں فضائیں، یہ مہکی ہوائیں مُعَطَّر، مُعَنْبَر ہے سارا مدینہ
مدینے کے جلووں کے قربان جاؤں خدا نے ہے کیسا سنوارا مدینہ
خُدا گر قیامت میں فرمائے مانگو پُکاریں گے دیوانے پیارا مدینہ([1])
قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجیے!
پیارے اسلامی بھائیو!اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے، ان نیک کاموں میں آپ بھی اپنا حِصّہ شامِل کیجیے! عیدُ الاضحیٰ قریب ہے، عاشقانِ رسول قربانی کی سَعَادت پائیں گے۔ التجا ہے !اپنے اپنے جانور کی کھال دعوتِ اسلامی کو دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!آپ کے لیے صدقۂ جاریہ ہو گا۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے گلی محلے میں، اپنے عزیز رشتہ داروں کو فون وغیرہ کر کے بھی اِس کی ترغیب دلائیے!اپنی کوشش سے کھالیں جمع بھی کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی بھی برکتیں ملیں گی، حدیثِ پاک میں ہے: جس نے کسی بھلائی کی طرف رہنمائی کی، اُسے اُس پر عمل کرنے والے جتنا ثواب ملے گا۔([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami