Share this link via
Personality Websites!
کروڑوں درود ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([1])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج ہم مدینے کی باتیں کریں گے۔ سُبْحٰنَ اللہ!کتنا پیارا نام ہے: مَدِیْنَہ…!
مَدِیْنَہ مَدینہ ہمارا مدینہ ہمیں جان و دِل سے ہے پیارا مدینہ
سُہانا سُہانا دِل آراء مدینہ دِیوانوں کی آنکھوں کا تارا مدینہ
یہ رنگیں فضائیں، یہ مہکی ہوائیں مُعَطَّر مُعَنْبَر ہے سارا مدینہ
مدینے کے جلووں کے قربان جاؤں خُدا نے ہے کیسا سَنْوارا مدینہ([2])
ایک اِیْمان افروز بات عرض کروں؛ عَرَبِی میں شہر کو مَدِیْنَہ کہتے ہیں۔ آبادیوں کی یہ تقسیم ہے نا؛*دیہات*گوٹھ*گاؤں*شہر۔ جہاں بہت سارے گھر ہوں، جدید
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami