Share this link via
Personality Websites!
اِلَيَّ اَنْ يَكُونَ قَبْرِي بِهَا یہ خِطَّہ (یعنی مدینۂ پاک) وہ خِطَّۂ زمین ہے کہ پُوری دُنیا کی نسبت مجھے پسند ہے کہ میری قبر یہاں بنائی جائے۔ ([1])
شاہ! تم نے مدینہ اپنایا، واہ کیا بات ہے مدینے کی
اپنا روضہ اِسی میں بنوایا، واہ کیا بات ہے مدینے کی
ہر طرف رحمتوں کا ہے سایہ، واہ!کیا بات ہے مدینے کی
خوب رُتبہ عظیم ہے پایا، واہ! کیا بات ہے مدینے کی([2])
اللہ! اللہ...!! پیارے اسلامی بھائیو! اس اِرْشادِ مصطفےٰ کے مبارَک الفاظ ایک بار پِھر سنیے! کیا پیارے الفاظ ہیں، فرمایا: مَا عَلَى الْاَ رْضِ بُقْعَةٌ هِيَ اَحَبُّ اِلَيَّ اَنْ يَكُونَ قَبْرِي بِهَا یہ خِطَّہ (یعنی مدینۂ پاک) وہ خِطَّۂ زمین ہے کہ پُوری دُنیا کی نسبت مجھے پسند ہے کہ میری قبر یہاں بنائی جائے۔ ([3])
سُبْحٰنَ اللہ!یہ مدینۂ پاک کے ساتھ کیسی عظیم تَرِین محبّت کا اِظْہار ہے، رسولوں کے تاجدار، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنا روضۂ پاک یہیں بنوانے کی تمنّا کا اِظْہار فرما رہے ہیں۔
دُعائے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
روایت میں ہے، جب کبھی رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مکّہ پاک تشریف لے جاتے، وہاں دُعا فرمایا کرتے: اَللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلْ مَنَايَانَا بِهَا حَتَّى تُخْرِجَنَا مِنْهَا یعنی اے اللہ پاک...!! ہمیں مکّے میں موت نہ دینا، یہاں تک کہ ہم یہاں سے پلٹ (کر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami