Share this link via
Personality Websites!
رکھنا کہ بیٹھنے میں دَبے *آستین (یعنی قمیض وغیرہ کے بازُو) انگلیوں سے نیچے لٹکانا وغیرہ یہ سب ممنوع ہے ،([1]) اگر تکبر کی نیت سے ہو تو حرام ہے۔([2])
سنّت کے مطابق لباس پہننے کے فوائد
* سنّت کے مطابق لباس پہننا سَتر کو مکمل طور پر ڈھانپتا ہے *سنّت کے مطابق لباس پہننے میں سادگی ہے ۔ * حدیث پاک میں ہے: سادگی ایمان سے ہے۔ * ایک حدیث پاک کے مطابق :جو باوجود قدرت سادہ لباس پہنے اللہ پاک اسے عزّت وکرامت کا حُلّہ پہنائے گا *سنّت کے مطابق لباس پہننے میں صفائی ستھرائی اور وقار ہے *سنّت کے مطابق لباس پہننے سے نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے محبت کا اظہار ہوتا ہے *سنّت کے مطابق لباس پہننے سے بندہ بہت سے گناہوں سے محفوظ رہتا ہے، مثلاً اِسبال (ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانا)، بے پردگی اور غیر شرعی وضع قطع وغیرہ۔ *سنّت کے مطابق لباس پہننے سے اسلامی شناخت نمایاں ہوتی ہے ۔
سنّت کے مطابق لباس پہننے کی عادت بنانے کے طریقے
* فیشن پرستی چھوڑئیے اور پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سنتوں سے رشتہ جوڑ لیجئے *دل میں عشقِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بڑھائیے *صحابہ کرام و بزرگانِ دین کی سیرت کا مطالعہ کیجئے بالخصوص ان کے سنت پر عمل کرنے والے واقعات پڑھیے ۔
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :25 کے مطابقسنت کے مطابق لباس پہننے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، نیّت کیجئے ! کہ آئندہ سُنّت کے مطابق لباس پہنیں گے ۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!
اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بجاہِ خاتمِ النبیین صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami