Share this link via
Personality Websites!
جو کچھ پہنا جائے ،مثلا ًقمیص ،عمامہ،ٹوپی ،چادر وغیرہ اسے لباس کہتے ہیں ۔([1])
سنّت کے مطابق لباس: سنت کے مطابق لباس میں یہ چیزیں شامل ہیں: *عمامہ * قمیض *تہبند * جوتے۔ ([2])
وضاحت: * عمامہ شریف کم از کم اڑھائی گز اور زیادہ سے زیادہ 6گز کا ہونا سنت ہے ([3]) اور اس کے نیچے سربند باندھنا بھی سنت ہے *قمیض کے دامن کی لمبائی آدھی پنڈلی تک ،آستین کی لمبائی زیادہ سے زیادہ انگلیوں کے پوروں تک اور چوڑ ائی ایک بالشت سنت ہے ۔([4]) * تہبند باندھنا سنت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا تہبند ناف کے اوپر سے لے کر ٹخنوں سے اونچا ہوتا ۔([5]) شلوار یعنی زیر جامہ اگرچہ نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے زَیبِ تن نہیں فرمایا،لیکن پہننے والوں کی تعریف فرمائی اور آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے اس کا خریدنا بھی ثابت ہے۔([6]) * جوتا پہننا سنت ہے۔حدیث پاک میں ہے: جوتے بکثرت استعمال کرو کہ آدمی جب تک جوتے پہنے رکھتا ہےگویا وہ سوار رہتایعنی کم تھکتا ہے۔([7])
اللہ پاک نے فرمایا:
یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمْ لِبَاسًا یُّوَارِیْ
ترجَمۂ کنز ُالعرفان: اے آدم کی اولاد! بیشک ہم نے
[1]...مرآۃ المناجیح ،کتاب الباس ،جلد:6،صفحہ:91،ملخصًا۔
[2]...تفسیرنعیمی ،پارہ:8،سورۂ اعراف ،تحت آیت :26،جلد:8،صفحہ:405۔
[3]...فتاوی رضویہ ،جلد:22،صفحہ:186۔
[4]...بہار شریعت ،جلد:3،صفحہ:409۔
[5]...کشف الالتباس فی استحباب اللباس ،صفحہ:45،جمعیت اشاعت اہلسنت کراچی ۔
[6]...فتاوی رضویہ جلد:22،صفحہ:193۔
[7]... مسلم،کتاب اللباس، باب إستحباب لبس النعال...إلخ، صفحہ:835،حدیث: 2096۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami