Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل سنّت کے مطابق لباس پہننے کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اور نیالباس پہنتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جس نے مجھ پر صبح وشام 10،10باردرود ِ پاک پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شَفاعَت ملے گی۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے طرح طرح کے ناجائز فیشن سے پیچھا چھڑانے ، گناہوں سے بچنے اور سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے اسلامی بہنوں ،اسلامی بھائیوں اور طلبا وغیرہ کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اعمال کے مختلف رسائل ترتیب دئیے ہیں ۔ آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :25 کے بارے میں سیکھیں گے ۔
نیک عمل نمبر 25:کیا آج آپ نے سنّت کے مطابق لباس پہنا؟
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami