Share this link via
Personality Websites!
ہم یہ تو کر ہی سکتے ہیں، روزانہ صبح کو 100 مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ پڑھ لیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! 100 حج کا ثواب نصیب ہو جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! حج کا ثواب دِلانے والا دوسرا نیک عَمَل ہے: والدین کو پیار کی نگاہ سے دیکھنا۔ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : جب اَوْلاد اپنے ماں باپ کی طرف رحمت کی نظر کرے تو اللہ پاک اس کے لئے ہر نظر کے بدلے حَجِّ مَبْرُور (یعنی مَقْبُول حج) کا ثواب لکھتا ہے۔ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے عرض کیا : اگرچہ دِن میں 100 مرتبہ نظر کرے؟فرمایا:نَعَم،اللہ ُاَکْبَرُ وَ اَطْیَبُ یعنی ہاں ! اللہ پاک سب سے بڑا اور سب سے زیادہ پاک ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! کتنا آسان عَمَل ہے، ویسے یہ حدیثِ پاک تو ہم نے کئی بار سُنی ہو گی مگر اس پر عَمَل بھی کرتے ہیں یا نہیں، یہ اللہ پاک ہی بہتر جانے۔ اگر نہیں کرتے تو ذِہن بنانا چاہئے، آخر اس میں جاتا ہی کیا ہے، مفت کا ثواب ہے اور وہ بھی تھوڑا نہیں بلکہ مَقْبُول حج کا ثواب ہے۔ لہٰذا والِدَین ہماری جنّت ہیں، صبح و شام، دِن رات، جب دِل کرے، والدین کی پیار سے زیارت کر لیجئے! ہاں! اتنا خیال رہے کہ جب والدَین کی پیار سے زیارت کر رہے ہوں، اس وقت اچھی نِیّت ضرور کیجئے! مثلاً اس حدیثِ پاک پر عَمَل کر رہا ہوں، یہ نِیّت کر کے زیارت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مَقْبُول حج کا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami