Share this link via
Personality Websites!
(الترغیب والترھیب، کتاب الذکر والدعاء ،الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی،۲/ ۳۲۶، حدیث: ۲۵۹۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حج کا ثواب دِلانے والے اَعْمال
اللہ پاک ہمیں ہر سال حج کی سَعَادت نصیب فرمائے۔ یہ بات یاد رکھ لیجئے کہ جس پر حج فرض ہے، اس نے حج ہی کرنا ہے، کوئی دُوسرا کام، اس کے قائِم مقام نہیں ہو سکتا۔ البتہ! یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ حج سَفَرِ عشق ہے، فرض ہو یا نہ ہو، عُشّاق کے دِل اس مبارَک سَفَر کے لئے تڑپتے ہیں، کتنے ایسے ہیں جو بیچارے حج کے لئے قافلے جاتے دیکھ کر اُداس ہو جاتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہ واقعی حقیقت ہے جو عاشِق ہیں، وہ سَفَرِ حج کے لئے تڑپتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami