Share this link via
Personality Websites!
جائے، اس کا یہ عَمَل مَقْبُول حج کے برابر ہے۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ جس کے والدین زِندہ ہیں، وہ پیار بھری نظروں سے اُن کی زیارت کرے، حج کا ثواب پائے گا اور جس کے والدین وفات پا چکے ہیں، اب بھی اس کے پاس موقع موجود ہے، وہ والدین کی قبر پر جائے، قبر کی زیارت کر لے، تب بھی مَقْبُول حج کا ثواب نصیب ہو جائے گا۔ اس لئے چاہئے کہ ہم والدین کی زیارت کریں، اگر وہ وفات پا چکے ہیں تو قبر پر حاضِری دیا کریں، یہ آسان سا کام چاہے دِن میں 100 بار کریں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہر بار حج کا ثواب پائیں گے۔
پیارے اسلامی بھائیو! حج کا ثواب دِلانے والے اَعْمال میں ایک نیک عَمَل باجماعت نماز پڑھنا بھی ہے۔ حضرتِ ابواُمامہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے؛ رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو گھر سے پاک ہو کر جماعت سے فرض نماز پڑھنے جاتا ہے، اس کا ثواب اِحرام باندھے ہوئے حاجی کی طرح ہے اور جو چاشت کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد کی طرف جائے اُس کا ثواب عمرہ کرنے والے جتنا ہے۔([2])
ایک اور روایت میں ہے:عشاء کی نماز جماعت سے پڑھنا ایک حج کے برابر ہے،اور فجر کی نماز جماعت سے پڑھنا عمرہ کے برابر ہے۔([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami