Share this link via
Personality Websites!
ترجمہ: اے اللہ پاک!ہمارے لیے مدینے میں اچھا ٹھکانا اور وسیع رِزْق مقرّر فرما دے۔([1])
تُو لِکھ دے الٰہی! مقدّر میں میرے مدینے میں مرنا مدینے میں جینا
نہیں روتے عُشاق دنیا کی خاطِر رُلاتی ہے اُن کو تو یادِ مدینہ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! مدینےکے حُسْن و خُوبصُورتی کی کیا بات کی جائے...!! اللہ اکبر! ایک حُسْن وہ ہے جو ہماری فانِی آنکھوں کو بھاتا ہے، ایک حُسْن وہ ہے جو دُنیا داروں کو اچھا لگتا ہے، ایک حُسْن وہ ہے کہ فانِی عقلیں اسے حَسِین کہتی ہیں۔ مدینہ پاک کے حُسْن کا کمال دیکھیے! خُود خالقِ کائنات نے اسے حَسَنَہ کا خطاب عطا فرمایا ہے۔ خُود سوچئے! جسے اللہ پاک حَسِین فرمائے، اُس کا حُسْن کیسا نِرالا ہو گا...!!
شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہمُ الْعَالِیَہ کے پِیر صاحِب سیدی قُطْبِ مَدِیْنَہ مولانا ضیاءُ الدِّیْن مَدَنی صاحِب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بہت بڑے ولئ کامِل تھے، آپ کو یہ سَعَادت نصیب ہوئی کہ آپ نے 80 سال مدینہ مُنَوَّرہ میں گزارے، اب بھی اَلحمدُ لِلّٰہ! جنّتُ البقیع میں آرام فرما ہیں۔ ([3]) سیدی قُطْبِ مَدِیْنہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا یہ مَعْمُول مُبَارَک تھا کہ آپ کی رہائش پر محفلِ پاک ہوا کرتی تھی، پاکستان، ہِند یا دُوسرے مُلکوں سے جو عُلَمائے کرام مدینۂ مُنَوَّرہ حاضِر ہوتے، وہ بھی اس محفلِ پاک میں بیان فرمایا کرتے تھے۔
ایک مرتبہ پاکستان کے ایک بڑے عالِمِ دِین حضرت علَّامہ منظُور احمد شاہ صاحِب
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami