Share this link via
Personality Websites!
خُود بُھوکے رہے، سب کھانا مہمان کو کھلا دیا۔ اللہ پاک نے ان کی مہمان نوازی قبول فرمائی اور آیتِ کریمہ اُتار کر فرمایا:([1])
فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَۚ(۹) (پارہ:28، سورۂ حشر:9)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: تو وہی لوگ کامیاب ہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ شانِ صحابۂ کرام علیہم الرّضوان ہے، اِن پر اللہ پاک کی کیسی کرم نوازی تھی، ادھر نیکی کرتے، اُدھر قبولیت کا اِعْلان ہو جایا کرتا تھا۔ یہاں بھی دیکھیے! صحابۂ کرام علیہم الرّضوان نے ہجرت کی ، اللہ پاک نے آیت اُتار کر ان کےلیے 2طرح کے انعامات کا اِعْلان فرما دیا، انہیں دُنیا میں حسین ٹھکانا عطا ہو گا، آخرت میں بڑا اَجْر دیا جائے گا۔
کیوں نہ ہو رُتبہ بڑا اَصحاب و اہل بیت کا ہے خُدائے مصطفی، اَصحاب و اہل بیت کا
فضل ربّ سے دوجہاں میں کامیابی پائے گا دل سے جو شَیْدا ہوا اَصحاب و اہل بیت کا
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:
لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةًؕ- (پارہ:14، سورۂ نحل:41)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: تو ہم ضرور انہیں دنیا میں اچھی جگہ دیں گے۔
یعنی جو مکّہ سے ہجرت کر رہے ہیں، اپنے گھر بار چھوڑ رہے ہیں، انہیں دُنیا میں حَسِین تَرِین ٹھکانا عطا کیا جائے گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami