Share this link via
Personality Websites!
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور جنہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے اس کے بعد کہ ان پر ظلم کیا گیا تو ہم ضرور انہیں دنیا میں اچھی جگہ دیں گے اور بیشک آخرت کا ثواب بہت بڑا ہے۔ کسی طرح لوگ جانتے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! حج کا پُر بہار مَوسم ہے، حج کے اَیّام قریب سے قریب ہوتے جا رہے ہیں *خوش نصیب، سَعادت مَند عاشقانِ رسول حج کی سَعادَت حاصِل کریں گے *طَوافِ کعبہ ہوگا *صَفَا و مَرْوَہ کی سَعْی ہو گی *مِنٰی میں حاضِری ہو گی *میدانِ عَرفات اور مُزْدَلفہ کا قیام ہو گا ، یہ ساری سَعادَتیں لُو ٹنے کے بعد یا اس سے پہلے عاشقانِ رسول دِلوں میں عشقِ رسول کے چراغ رَوشن کیے *آنکھوں میں آنسو لیے *تڑپتے، لرز تے ہوئے *خُوشی میں جُھومتے ہوئے اپنے کریم آقا، مکی مَدَنی مُصطفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دربارِ عَالِی شان میں، رَوضۂ پُرنُور پر حاضِری دیں گے، یہ کیسے خُوش نصیب (Lucky) لوگ ہوں گےکہ جِن کو آقائے دو جہاں، سرورِ ذیشاں صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے دَر کی حاضِری کی اِجازت عطا فرمائی ہو گی۔
جگا دیتے ہیں قسمت چاہتے ہیں جس کی دَم بھر میں
وہ جس کو چاہتے ہیں اپنے روضے پر بلاتے ہیں
اللہ کرے ہمیں یہ سَعادت نصیب ہو، مدینے کی حاضِری کا اِذْن ملے اور مدینے پاک میں حاضِر ہو کر شَفاعت کی بھیک مانگنا نصیب ہو جائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami