Share this link via
Personality Websites!
جو خواب دیکھتے، صبح کو بالکل ہُوبَہُو ویسا ہی ہو جایا کرتا تھا۔ اب پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ایک خواب مبارَک سنیے! فرمایا:
رَأيْتُ اللَّيْلَةَ اَنِّى جَالِسٌ عَلٰى عَينٍ مِّنْ عُيُونِ الْجَنَّةِ
ترجمہ: میں نے رات خواب دیکھا کہ میں جنّت کے چشموں میں سے ایک چشمے پر بیٹھا ہوا ہوں۔
یہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا خواب تھا، اس کی تعبیر صُبح کو یُوں ظاہِر ہوئی کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم قبا شریف تشریف لے کر گئے اور مسجدِ قُبَا کے قریب ایک کنواں ہے، بِئْرِ غَرَس، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اِس کنویں پر اسی طرح تشریف فرما تھے، جیسے رات کو خواب میں دیکھ چکے تھے۔ یہاں بیٹھ کر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
نِعْمَ الْبئْرُ بِئْرُ غَرْسٍ، هِىَ مِنْ عُيُونِ الْجَنَّةِ وَمَاؤُهَا اَطْيَبُ الْمِيَاهِ
ترجمہ: غَرَس کتنا اچھا کنواں ہے، یہ جنّت کے چشموں میں سے ہے، اس کا پانی انتہائی پاکیزہ ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! اب بتائیے! مسجدِ نبوی شریف کہاں...!! قُبا شریف کہاں...!! مسجِدِ قُبَا کے قریب کُنْواں ہے، یہ کُنْواں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو جنّت کی صُورت میں دِکھایا گیا ہے۔
صَدْ غیرتِ فِرْدَوس مدینے کی زمیں ہے باعث ہے یہی اِس کا کہ تُو اِس کا مکیں ہے
سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں:
اِتنا عجب بلندیِ جنّت پہ کس لیے
دیکھا نہیں کہ بھیک یہ کس اُونچے گھر کی ہے
وضاحت: یعنی جنّت ساتوں آسمانوں سے اُوپَر ہے، جنّت کی ایسے اُونچائی اور بلند شان پر تعجب
[1]...طبقات ابن سعد، ذکر البئار التی شرب منہا رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ، جلد:1، صفحہ:391 ملتقطاً۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami