Share this link via
Personality Websites!
اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! آپ غور فرمائیے! مدینہ پاک کا شُمالی کِنَارہ یعنی اُحد شریف بھی جنّت کے دروازے پر ہے، جنوبی کِنَارہ یعنی وادئ بطحان بھی جنّت کے دروازے پر ہے تو بتائیے! اِن دونوں کناروں کے بیچ کا جو پیارا پیارا مبارَک شہر ہے، وہ جنّت نہیں ہے تَو پِھر اور کیا ہے...؟
جہاں روضۂ پاکِ خیرُ الوَرٰی ہے، وہ جنّت نہیں ہے تَو پِھر اور کیا ہے؟
کہاں میں، کہاں یہ مدینے کی گلیاں، یہ قسمت نہیں ہے تَو پِھر اور کیا ہے؟
حدیث شریف میں ہے:
اَلْعَجْوَةُ مِنَ الْجَنَّةِ
ترجمہ: عجوہ جنّت سے ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! قربان جائیے! شُمالی کِنَارہ جنّتی، جُنُوبی کِنَارہ جنّتی...!! بیچ کی زمین میں پیدا ہونے والی کھجوریں جنّت کی کھجوریں، درمیان میں جنّت کی کِیَارِیاں...!! اب بتائیے! مدینہ جنّت نہیں ہے تَو اَور پِھر کیا ہے...؟
مدینے میں ہزاروں جنتیں اُن کو نظر آئیں نظارہ کر تو لیں اِکْ بار رِضْواں میری جنّت کا([2])
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی یہ شان مبارَک ہے کہ آپ کے بلکہ سارے انبیائے کرام کے خواب بھی وَحی ہوتے ہیں، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم رات کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami