Share this link via
Personality Websites!
الْعَظِیْم اللہ یَنْظُرُ وَ رَسُوْلُہٗ یَنْظُرُ اللہ پاک کی قسم! اللہ پاک بھی دیکھ رہا ہے اور اس کی عطا سے اللہ پاک کے رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی دیکھتے ہیں۔ یہ قسمیں اُٹھانے کے بعد انہوں نے فرمایا: وَاللہ الْعَظِیْم! اَلْمَدِینَۃُ کُلُّہَا جَنَّۃُ الْفِرْدَوْس اللہ پاک کی قسم! مدینۂ پاک (میں صِرْف 2 جنّتیں نہیں ہیں بلکہ مدینہ پاک) پُورے کا پُورا جنّت الفردوس ہے۔([1])
عشاق سمجھتے ہیں اسے گلشنِ جنّت کہتے ہیں جسے لوگ بیابانِ مُحَمَّد([2])
پیارے اسلامی بھائیو! مدینہ مدینہ ہے، مدینۂ پاک کی تو کیا ہی شان ہے، واقعی مدینہ مُنَوَّرہ عاشقوں کی جنّت ہے۔ یہاں یہ وضاحت کر دُوں کہ مدینۂ پاک میں خاص زمین کا وہ حِصَّہ جو پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے جسمِ پاک سے مِلا ہوا ہے یعنی قبر مُبَارک کا اندرونی حِصّہ یہ جنّت تو کیا عرشِ اعظم سے بھی اَفْضَل ہے۔([3])
اس حِصَّۂ زمین کے عِلاوہ مدینۂ پاک کی باقی زمین مثلاً؛ مدینۂ پاک کی مبارک گلیاں، مدینے شریف کے مُقَدَّس بازار وغیرہ کو بھی عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام اور اَوْلیائے کرام جنّت بولتے ہیں۔ مثلاً خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا جمیلِ رضوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے لکھا:
مدینے میں ہزاروں جنتیں اُن کو نظر آئیں نظارہ کر تو لیں اک بار رِضْواں میری جنّت کا([4])
ایسی جگہ جنّت سے وہ حقیقی جنّت مُراد نہیں ہوتی، یہ اَہْلِ عشق کا اپنا نِرالا مِزاج ہے،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami