Share this link via
Personality Websites!
راز سمجھاتے ہوئے کچھ سُوال کئے، فرمایا: * جب گھر سے روانہ ہوئے تھے، تب گُنَاہ بھی چھوڑ دئیے تھے؟ کہنے لگا: نہیں، ایسا تَو نہیں ہوا۔ فرمایا: پِھر تَو تم گھر سے ہی روانہ نہیں ہوئے* مزید پوچھا: جب میقات سے اِحْرام باندھا تھا، سلے ہوئے کپڑے اُتارے تھے، تب بشری صِفَات (مثلاً غصہ، کینہ، حِرْص، حَسَد وغیرہ) بھی اُتار دی تھیں یا نہیں؟ کہا: جی! ایسا تَو نہیں کر پایا۔ فرمایا: پِھر ابھی تم نے (صحیح معنوں میں) اِحْرام بھی نہ باندھا*مزید پُوچھا: جب میدانِ عرفات میں وَقُوف کیا (یعنی ٹھہرے تھے) تب عِبَادت میں کوشش پر بھی جَمْ گئے تھے یا نہیں؟ کہا: ایسا بھی نہیں کر سکا۔ فرمایا: ابھی (صحیح معنوں میں) وقوفِ عرفات بھی نہ ہوا*مزید پوچھا: جب مُزْدَلِفہ میں پہنچے تو کیا نفسانی خواہشات کو چھوڑ دیا تھا؟ کہا: یہ بھی نہیں ہو سکا۔ فرمایا: ابھی (صحیح معنوں میں) مُزْدَلِفہ کا قیام بھی نہ ہوا۔
*آپ نے مزید سُوال کیا: جب کعبے کا طواف کیا تھا تَو کیا (دِل کی آنکھ سے) اللہ پاک کے لطف و کرم کی بارش بھی دیکھی تھی؟ کہا: نہیں۔ فرمایا: تب تَو (صحیح معنوں میں) طواف بھی نہ ہوا۔ مزید فرمایا: جب مِنیٰ میں قربانی کی تھی، کیا نَفْسِ اَمَّارہ کو بھی قربان کر دیا تھا؟ کہا: نہیں۔ فرمایا: (صحیح معنوں میں) قربانی بھی نہ ہوئی*آخری سُوال کرتے ہوئے فرمایا: جب جَمَرات (یعنی شیطانوں)پر کنکر پھینکے تھے، ساتھ ہی نفسانی خواہشات بھی پھینک دی تھیں یا نہیں؟ کہا: افسوس! یہ بھی نہیں کر پایا۔ فرمایا: (صحیح معنوں میں) رَمِی بھی نہ ہوئی۔ افسوس! تم نے صحیح معنوں میں حج ادا نہ کیا، جاؤ! اِن صِفَات کے ساتھ دوبارہ حج کرو...!! ([1])
تُو نے مجھ کو حج پہ بُلایا یااللہ! مری جھولی بھردے
گِردِ کعبہ خُوب پِھرایا یااللہ! مری جھولی بھر دے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami