Share this link via
Personality Websites!
کر چھوٹے چھوٹے گھونٹ پئیں، بڑے بڑے گھونٹ پینے سے جگر کی بیماری پیدا ہ سکتی ہے *پانی تین سانس میں پئیں بیٹھ کر اور سیدھے ہاتھ سے پئیں *لوٹے وغیرہ سے وُضُو کیا ہو تو اس کا بچا ہوا پانی پینا 70 امراض سے شِفا ہے کہ یہ آبِ زم زم شریف کی مشابہت رکھتا ہے، ان2 (یعنی وُضُو کا بچا ہوا پانی اور زم زم شریف) کے عِلاوہ کوئی سا بھی پانی کھڑے کھڑے پینا مکروہ ہے، یہ دونوں پانی قبلہ رُو ہو کر کھڑے کھڑے پئیں *پینے سے پہلے دیکھ لیجئے کہ پینے کی شئے میں کوئی نقصان دہ چیز تو نہیں ہے *پی چکنے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہئے *امام غزالی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: بِسْمِ اللہ پڑھ کر پینا شروع کرے، پہلی سانس کے آخِر میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِدوسرے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن اور تیسرے سانس کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمپڑھے۔ یہ ایک اچھا کام ہے، نہ بھی کیا تو حرج نہیں اور شروع میں بِسْمِ اللہ اور خَتْم پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنے سے بھی سُنَّت ادا ہو جائے گی *گلاس میں بچے ہوئے مسلمان کے صاف ستھرے جھوٹے پانی کو قابِلِ استعمال ہونے کے باوُجُود خوامخواہ نہیں پھینکنا چاہئے *منقول ہے: سُؤْرُ الْمُؤْمِنِ شِفَاءٌ یعنی مسلمان کے جھوٹے میں شِفَا ہے *پی لینے کے چند لمحوں بعد خالی گلاس کو دیکھیں گے تو اس کی دیواروں سے بِہ کر چند قطرے پیندے میں جمع ہو چکے ہوں گے، انہیں بھی پی لیجیے۔([1])
مختلف سنّتیں اور آداب سیکھنے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد:3، حِصّہ:16 اور امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کا 91صفحات کارسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
آؤ بھائی! قافلے میں ہم کریں مل کر سفر سنتیں سیکھیں گے اِس میں ان شاء اللہ سر بسر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami