Share this link via
Personality Websites!
مسافروں کو تربیت کے لیے امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کی تحریر کردہ کتابیں رَفِيقُ الْحَرَمَيْن اوررَفِيقُ الْمُعْتَمِرِین بھی تحفۃً پیش کی جاتی ہیں تاکہ اللہ پاک کے گھر کے مہمان اور حبیب خدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے عشاق اس عبادت کو احسن طریقے سے بجالانے میں کامیاب ہو جائیں۔
اَلحمدُ للہ! حج و عمرہ کرنے والوں کی آسانی کے لیے آن لائن کورس کے ذریعے تربیت حاصل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، تقریباً 1 ماہ کا فیضان حج اور فیضان عمرہ کورس کروایا جاتا ہے، جس میں حج و عمرہ کے تفصیلی احکام اور حج و عمرہ کا طریقہ سکھایا جاتا ہے۔
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ للہ! دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بڑی ہی پیاری ایپلی کیشن جاری کی ہے:Hajj &Umrah(حجّ وعمرہ)۔
اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ جان سکتے ہیں * حجّ و عمرہ کا مختصر طریقہ * حجّ و عمرہ کے ضروری مسائل * حجّ و عمرہ کی دُعائیں*حَرَمَین شَرِیفَین کے اَہَم زیارت کے مقامات کی معلومات *تھری ڈِی ویڈیوز (3D Videos) کے ذریعے حجّ و عمرہ کا عملی طریقہ ۔آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجیے!اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*ہر ہفتے امیرِ اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ مَدَنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مَدَنی چینل پر عشاء کی نماز کے بعد اِنْ شَآءَ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami