Share this link via
Personality Websites!
نیکی کے برابر ہے ([1])10ذُو الْحَجْ سے 13 ذُو الْحَجْ تک 4دِن کے روزے نہیں رکھ سکتے، ([2]) اِس کے علاوہ ایام میں روزے رکھیے۔*طواف ایسی نیکی ہے جو صِرْف وہیں میسر ہے۔لہٰذا حج کے اَیَّام کے عِلاوہ جتنے دِن مکہ میں رہیں، اگر یُوں جدول بنا لیں کہ دِن میں روزہ رکھیں اور آرام کریں، رات کو عمرہ ادا کریں، عمرہ نہ کر سکیں تو صِرْف نفل طواف ہی کرتے رہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! خُوب برکتیں نصیب ہوں گی۔ یونہی مدینہ شریف میں بھی نفل روزوں کی سعادت مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔
اللہ پاک جانے والوں کا سَفَر قبول فرمائے۔ رہ جانے والوں کو آیندہ سال سعادت نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
دعوتِ اسلامی کے ایک شعبے کا تعارف:شعبہ حج و عمرہ
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی، عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم ہے، اِس تنظیم کے تحت مسلمانوں کی شرعی و اخلاقی تربیت کرنے کے لیے کئی شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں، انہی شعبوں میں سے ایک شعبہ؛شعبہ حج و عمرہ بھی ہے۔
اِس شعبے کے ذریعے مختلف مقامات پر مثلاً * حاجی کیمپ*مختلف ٹریول ایجنسیوں *اور مساجد وغیرہ میں حج و عمرہ پر جانے والے عاشقانِ رسول کی شرعی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔صرف مارچ 2026 میں 138حج و عمرہ تربیتی سیشنز (Sessions)ہو ئے جن میں تقریبا 3ہزار 570 افراد نے شرکت فرمائی۔ مزید یہ کہ حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْنِ کے خوش نصیب
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami