Share this link via
Personality Websites!
آئے گی، سینہ محبّتِ اِلٰہی کا خزینہ بن جائے گا، پِھر اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِری کا لطف ہی نِرالا ہو گا۔
اِس لیے حجّ و عمرہ کی تیاری کر رہے ہوں تو زادِ راہ میں تقویٰ کو بھی لازمی شامِل کرنا چاہیے کہ یہ بہترین زادِ سَفَر ہے۔
سَفَرِ حج اور موبائِل کا استعمال
ایک بڑی اَہَم بات جس سے سَفَرِ حج میں تو کم از کم لازمی ہی بچنا چاہیے، وہ ہے: موبائِل کا بکثرت استعمال...!!
اللہ اکبر! لوگ حج و عمرہ کے دوران اتنا موبائِل استعمال کرتے ہیں کہ بس اللہ پاک کی پناہ! *عین کعبہ شریف کے سامنے سیلفیاں لے رہے ہوتے ہیں *مدینۂ پاک میں سنہری جالیوں کے سامنے موبائِل کا استعمال ہوتا ہے *نیتوں پر تَو ظاہِر ہے حکم نہیں لگایا جا سکتا البتہ! روضہ پاک کے سامنے یا کعبہ شریف کے رُو بَرُو بناوٹی طَور پر دُعا والا سٹائِل بنا کر جھوٹ مُوٹ کی رونے والی شکل بنا کر کھڑے ہوتے ہیں، ویڈیوز (Videos)بنائی جاتی ہیں اورسوشل میڈیا (Social media)وغیرہ پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ نہ جانے اس میں کیا نِیّت ہوتی ہو گی، البتہ! جہاں دِل میں گزرنے والے وَسْوَسَوں تک کی خبر ہو، وہاں ایسی جھوٹ موٹ کی شکلیں بنانا سمجھ میں نہیں آتا۔ کسی نے کہا ہے:
دوست یہ اِہتمامِ عکس کشی اپنی ہستی سے نکل! مدینہ ہے
وضاحت: عکس کشی: یعنی تصویر بنانا۔ مطلب یہ کہ اے دوست...!! مدینے پہنچ کر بھی تصویریں، ویڈیوز، سیلفیاں...!! یہاں تَو وارفتگی چاہیے! یہاں تَو آدمی ایسا ہو کہ اسے اپنی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami