Share this link via
Personality Websites!
میدانِ عرفات دِکھایا یااللہ! مری جھولی بھر دے
بخش دے ہر حاجی کو خُدایا یااللہ! مری جھولی بھردے
مولیٰ مجھ کو نیک بنا دے اپنی اُلْفت دِل میں بسا دے
بہرِ صفا و بہرِ مروَہ یااللہ! مری جھولی بھر دے
نارِ جہنّم سے تُو بچانا خُلْدِ برِیں میں مجھ کو بسانا
یاربّ! از پئے شاہِ مدینہ یااللہ! مری جھولی بھر دے
میں ہُوں بندہ تُو ہے مولیٰ تُو ہے قادِر، میں ناکارہ
میں منگتا تُو دینے والا یااللہ! مری جھولی بھر دے
دے حُسْنِ اَخْلاق کی دولت کر دے عطا اِخْلاص کی نعمت
مجھ کو خزانہ دے تقویٰ کا یااللہ! مری جھولی بھر دے
بخش دے میری ساری خطائیں کھول دے مجھ پر اپنی عطائیں
برسا دے رحمت کی برکھا یااللہ! مری جھولی بھر دے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! وَلِئِ کامِل حضرت جنید بغدادی رحمۃُ اللہ علیہ نے کس خُوبصُورت انداز میں حج کر کے آنے والے کا ذِہن بنایا، عموماً جب سَفَرِ حج یا سَفَرِ عمرہ سے واپسی ہوتی ہے تو شیطان لشکر لے کر پہنچ جاتا ہے اور خُود پسندی کے جال ڈال دیتا ہے *دِل میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami