Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ:5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل اِسراف سے بچنے کے عنوان پر مفید ترین معلومات دی جائیں گی اور ایمانِ مفصل یاد کروایا جائے گا۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار درودِ پاک پڑھے گا، وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! امیر ِ اہلسنت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ نے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لیے اسلامی بھائیوں ،اسلامی بہنوں اور طلبا وغیرہ کے لیے مختلف رسائل ترتیب دیئے ہیں ۔آج ہم 72 نیک اعمال میں سے نیک عمل نمبر :49 کے بارے میں مفید ترین معلومات حاصل کریں گے۔
نیک عمل نمبر 49: کیا آج آپ نے مسجد ،گھر ،آفس وغیرہ میں اِسراف سے بچنےکی کوشش کی؟ (مثلاً :لائٹ، پنکھا،بجلی وغیرہ کا بلا ضرورت استعمال کرنا،ضرورت سے زیادہ پانی گرانا یا بہانا)۔
غیر حق میں صَرْف (یعنی خَرْچ) کرنا اِسْرَاف ہے ۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami