Share this link via
Personality Websites!
3۔ بخیل شخص: کیونکہ جب تمہیں اس کی زیادہ ضرورت ہو گی تو وہ دوستی ختم کر دے گا۔
4۔بُزدل شخص: کیونکہ وہ مشکل وقت میں تمہیں چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔
5۔فاسق شخص: کیونکہ وہ تمہیں ایک لقمے یا اس سے بھی کم قیمت میں بیچ دے گا۔کسی نے پوچھا:لقمے سے کم کیا ہے؟فرمایا:لالچ رکھنا اور اسے نہ پانا۔(احیاء العلوم، کتاب آداب الالفۃ۔۔۔ الخ،الباب الاول،بیان الصفات۔۔۔ الخ ،۲/ ۲۱۴-۲۱۵)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے اسلامى بھائىو! یاد رہے!ہر عمل کا ردِّ عمل ہوتا ہے، سچ چونکہ ایک نیک عمل اور اچھا کام ہے اس لیے اس کا رَدِّ عمل (Reaction) بھی بہترین ہوتا ہے۔خود احادیثِ مبارکہ میں سچے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے سچ بولنے کی ترغیبات ارشاد فرمائی ہیں۔ آئیے!سچ بولنے کی ترغیب پر مشتملدو (2)احادیثِ طیّبہ سنتے ہیں:
1۔ارشادفرمایا:تم پر سچ بولنا لازم ہے کیونکہ یہ نیکی کے ساتھ ہے اور یہ دونوں جنت میں(لے جاتے) ہیں۔
(الاحسان،کتاب الحظر والاباحۃ، باب الکذب، ۷/۴۹۴،حدیث:۵۷۰۴)
2۔ارشادفرمایا:بے شک سچائی بھلائی کی طرف ہدایت دیتی ہے اور بھلائی جنت کی طرف لے جاتی ہے۔آدمی برابر سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ نہایت سچا ہو جاتا ہے۔
(بخاری، کتاب الادب، باب قول اللہ تعالی: یا ایّہا الذین آمنوا اتقوا اللہ۔۔۔ الخ، ۴/۱۲۵، حدیث: ۶۰۹۴)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami