Share this link via
Personality Websites!
ہوں اور اِس کے عِلا وہ اُس کے لئے د س (10)نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت نافع رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت عبدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہمَا اپنےکچھ ساتھیوں کے ساتھ ایک سفر میں تھے، راستے میں ایک جگہ ٹھہرے اور کھانے کے لیے دسترخوان بچھایا، اتنے میں ایک چرواہا(یعنی بکریاں چرانے والا)وہاں آگیا۔حضرت عبدُاللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے فرمایا:آئیے! دسترخوان سے کچھ لے لیجئے،اس نے عرض کی: میرا روزہ ہے ،حضرت عبدُاللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے فرمایا: کیا تم اس سخت گرمی کے دن میں(نفل) روزہ رکھے ہوئے ہو جبکہ تم ان پہاڑوں میں بکریاں چرا رہے ہو؟ اُس نے کہا:اللہ پاک کی قسم! میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کہ زندگی کے گزرے ہوئے دنوں کا بدلہ ادا کر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami