Share this link via
Personality Websites!
پىارے اسلامى بھائىو!معلوم ہوا! سچ کی بڑی برکتیں ہیں،مثلاً*سچ ایک نیکی ہے۔ *جنّت میں لے جانے والا کام ہے۔*بھلائی کی طرف لے جاتا ہے۔*بھلائی کو پانے کا ذریعہ ہے۔*جنتیوں کے اعمال میں سےہے۔*دنیا میں نجات دلاتا ہے۔*قبرکو نورانی کرنےکا سبب ہے۔*آخرت میں بھی فائدے کا سبب ہے۔*معاشرے میں روشنی پھیلتی ہے۔*معاشرہ سنوار دیتاہے۔*ذہنی سکون فراہم کرتا ہے۔*سچا انسان ہمیشہ فائدے میں رہتا ہے۔*سچے انسان سے لوگ مَحَبَّت کرتے ہیں۔*انسان کو اعتماد والا بنا دیتا ہے۔*کاروبار اورتجارت میں بَرَکت کا ذریعہ بنتا ہے۔ الغرض سچ دِین اور دنیا کے کئی فوائد کا سبب بن سکتا ہے۔لہٰذا ہمیشہ سچ بولنے کی عادت بنائیے اور جھوٹ سے ہمیشہ بچتے رہنے کی کوشش کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پىارے اسلامى بھائىو!حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے جو سچ کے فوائد بیان فرمائے ہیں، انہیں دل کے کانوں سے سنئے، چنانچہ مفتی صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:
(1)جو شخص سچ بولنے کا عادی ہوجائے،اللہ(کریم) اُسے نیک کار(اچھے کام کرنے والا)بنادے گا۔ (2)اس کی عادت اچھے کام کرنے کی ہوجائے گی۔(3)سچ کی بَرَکت سے وہ مَرتے وَقْت تک نیک رہے گا۔(4) بُرائیوں سے بچے گا۔(5) جو اللہ (کریم)کے نزدیک صِدّیق(نہایت سچا) ہوجائے اس کا خاتِمہ اچھا ہوتا ہے۔(6)وہ ہر قسم کے عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔(7)ہر قسم کا ثواب پاتا ہے۔(8) دنیا بھی اُسےسچّا کہنے،اچھا سمجھنے لگتی ہے۔(9)ا ُس کی عزّت لوگوں کے دلوں میں بیٹھ جاتی ہے۔(مرآۃ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami