Share this link via
Personality Websites!
توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! سَفَرِ حج یا عمرہ میں بعض لوگ اَہْلِ عرب کو بھی کوستے، بُرا بھلا کہتے دیکھے جاتے ہیں۔ اَلْامَان وَالْحَفِیْظ! یہ تَو بہت بڑی جسارت ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے:
اَحِبُّوْا العَرَبَ لِثَلاَثٍ لِاَنِّي عَرَبِيٌّ والقُرْآنُ عَرَبيٌّ وَكَلَامُ اَهْلِ الْجَنَّةِ عَرَبِيٌّ
ترجمہ: 3وجہ سے اَہْلِ عرب سے محبّت رکھو! (1):میں عربی ہوں (2):قرآن عربی ہے (3):جنتیوں کی زبان عربی ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے 3حوالے دئیے ہیں، خُود محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ، قرآن کریم اور جنّت...!! اَہْلِ عرب کو یہ تینوں نسبتیں حاصِل ہیں، لہٰذا بظاہِر کوئی عربی اسلامی بھائی، عاشقِ رسول آپ سے کوئی زیادتی بھی کر بیٹھے... (ویسے اَہْلِ عرب آج بھی بہت بااَخْلاق ہیں، زیادتی کرتے نہیں ہیں) پِھر بھی کوئی کر بیٹھے تَو ان سے مت اُلجھئے! اپنے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی نسبت کی خاطِر معاف کر کے ثواب کے حق دار بن جائیے!
بہارِ شریعت میں ہے: سب عربیوں سے بَہُت نرمی کے ساتھ پیش آئے، اگر وہ سختی کریں تو ادب سے برداشت کرے اس پر شَفاعت نصیب ہونے کا وعدہ فرمایا ہے۔([2])
پریشانیوں میں زُباں بند رکھنا کئے جانا صَبْر اَجْر اس میں بڑا ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami