Share this link via
Personality Websites!
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایپلی کیشن لانچ کی ہے:Hajj &Umrah(حج وعمرہ) *اِس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ حج و عمرہ کا مختصر طریقہ اور *حج و عمرہ کے ضروری مسائل وغیرہ جان سکتے ہیں،اس کے عِلاوہ اس موبائل ایپلی کیشن میں *حج و عمرہ کی دُعائیں *حرمین شریفین کے اَہَم زیارت کے مقامات کی معلومات وغیرہ بھی شامِل ہیں،اس موبائل ایپلی کیشن کا ایک بہت اَہَم فیچر یہ ہے کہ *اس میں تھری ڈِی ویڈیوز (3D Videos) کے ذریعے حج و عمرہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجیے!اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: فصل کے اخراجات پیداوار سے زائد ہوگئے تب بھی عُشْر واجب ہوگا۔
وضاحت: عُشْر زمینی پیداوار کی زکوٰۃ ہے۔ آج کل گندم کی کٹائی جاری ہے، جو کسان ہیں یا جن جن کی فصلیں ہیں، ان پر لازِم ہے کہ فصلوں کی زکوٰۃ لازمی ادا کریں۔ بعض دفعہ ذِہنوں میں خیال اُبھرتا ہے کہ مہنگائی بہت ہے، اتنی پیدوار نہیں ہوئی، جتنا خرچہ ہو گیا، پھر بھی عُشْر لازِم ہو گا یا نہیں؟ مسئلہ سُن لیجیے! *فصل کم ہو یا زیادہ، جس کو اللہ پاک نے فصل عطا فرمائی ہے، اس پر اس کی فصل کا دَسْواں حصّہ یعنی عُشْر اللہ پاک کی راہ میں دینا لازِم ہے *یہ بھی یاد رکھیے کہ عُشْر اَخْراجات نکالے بغیر پُوری پیداوار پر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami