Share this link via
Personality Websites!
قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
اَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌۚ-فَمَنْ فَرَضَ فِیْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَۙ-وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّؕ-
(پارہ:2، سورۂ بقرہ:197)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: حج چند مَعْلُوم مہینے ہیں تو جو اِن میں حج کی نیت کرے توحج میں نہ عورتوں کے سامنے صحبت کا تذکرہ ہو اورنہ کوئی گناہ ہو اور نہ کسی سے جھگڑاہو۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ساحِل سے حاجیوں کا پِھر آ لگا سفینہ
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! حجّ کے اَیَّام قریب ہیں *حجّ کا ارادہ رکھنے والے خوش نصیب حضرات سَفَرِ حجّ کی تیاریوں میں مَصْرُوف ہوں گے *اِحْرام خریدے جا رہے ہوں گے *سامانِ سفَر باندھا جا رہا ہو گا *اور بعض خوش نصیب تو سُوئے مکّہ و مدینہ روانہ بھی ہو چکے ہوں گے۔
بڑا حج پہ آنے کو جی چاہتا ہے بلاوا اب آئیگا کب یااِلٰہی!
میں مکّے میں آؤں، مدینے میں آؤں بنا کوئی ایسا سبب یااِلٰہی!
کرم ایسا کر دے مدینے میں آ کر گزاروں میں پِھر روز و شب یااِلٰہی!([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! حاجِی کتنے خُوش بخت ہوتے ہیں، وہ راہیں، وہ گلیاں، وہ مقامات
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami