Share this link via
Personality Websites!
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عالیشان ہے:
مَنْ صَلَّى عَلَيَّ مِائَةَ مَرَّةٍ تَزَحْزَحَتِ النَّارُ عَنهُ مَسِيْرَةَ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ
ترجمہ: جس نے مجھ پر 100 مرتبہ دُرودشریف پڑھے، وہ جہنم سے 500برس کی مَسافت دور کر دیا جائے گا۔([1])
بچاوے تم کو جو دوزخ سے ایسے محسن پر سدا سلام کہو عمر بھر درود پڑھو!
عبث گناہوں کی شامت میں مارے پھرتے ہو خدا کی تم پہ ہو رحمت اگر درود پڑھو!([2])
وضاحت:جو حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جہنّم کی آگ سے بچائیں گے ، ان کی بارگاہ میں ساری عمر درودِ پاک کے نذرانے پیش کرتے رہیے، کیوں گناہوں کی شامت میں مارے مارے پھر رہے ہو، درودِ پاک پڑھا کرو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اللہ پاک رحمت فرمائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami