Share this link via
Personality Websites!
پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ اور اس کے شانِ نزول پر غور فرمائیے! کتنا واضِح اور صاف مَعْلُوم ہو رہا ہے کہ ناچ، گانے وغیرہ اِسْلام کے خِلاف سازش ہیں، آج سے نہیں، 1500 سال پہلے غیر مسلم بد نصیب لوگوں کو اِسْلام سے روکنے کے لیے، نیکی سے ہٹانے کے لیے، دِلوں کو نُورِ ہدایت سے دُور رکھنے کے لیے گانے باجوں کا استعمال کر رہے تھے۔
نَضر بن حارِث بد نصیب تو مَر کھپ گیا، جہنّم کی آگ میں جلتا، سٹرتا، چیختا چِلّاتا ہو گا مگر افسوس...!! صَد کروڑ افسوس! اس کی شُروع کی ہوئی سازِش آج بھی جارِی ہے، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم تو اس بد نصیب کی سازِش کو سمجھتے بھی تھے اور اس سے دُور بھی رہتے تھے، وہ تَو اس امتحان میں کامیاب ہو گئے مگر آج...!! آج غیر مسلموں کو اِن سازِشوں کی ضرورت ہی کیا ہے، خُود مسلمان آگے بڑھ کر اِن سازِشوں کا حِصَّہ بنے ہوئے ہیں۔ کتنے مسلمان ہیں جو ہزاروں نہیں لاکھوں روپے گانَوں باجوں اور فلموں ڈِراموں پر خرچ کر ڈالتے ہیں *بڑے بڑے میوزیکل فنکشنز (Musical functions) رکھے جاتے ہیں *شادِی بیاہ کے موقع پر گانے باجوں کا باقاعِدَہ انتظام کیا جاتا ہے ، جو اَمِیر ہیں، پیسے والے ہیں، وہ زیادہ پیسے لگا کر طوائِفیں اور گلوکار بُلا کر گانا بجانا کر لیتے ہیں اور جو غریب ہیں، اتنا پیسا خرچ نہیں کر سکتے، وہ سپیکر لگا کر، رِیکارڈڈ گانے چلا کر، محلے میں شور و غُل مچا لیتے ہیں *پہلے بات ٹِی، وِی(T.V) کی ہوتی تھی، وِی سِی آر(V.C.R) کی ہوتی تھی، اب تَو بڑے بڑے سائز کی L.E.Dsلگائی جاتی ہیں *ہزاروں نہیں لاکھوں روپے لگا کر بُوفَر سسٹم (Woofer system)خریدے جاتے ہیں *مکمل کمرہ مُیُوزِک رُوم کے طَور پر ڈیزائن کروایا جاتا ہے *بلکہ چارجنگ والے ہیڈ فُون
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami