Share this link via
Personality Websites!
مگر قربان جائیے!
نُورِ خُدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زَن پُھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
نَضْر بِنْ حارِث نے لاکھ کوشش کی، لوگوں کو بہت ورغلایا مگر اِسْلام اِسْلام ہے، محبوبِ خُدا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے حُسْنِ مقَدَّس کی تاثِیر، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری باتوں کی لذّت، خُوبصُورت تعلیمات کی روشنی کے سامنے یہ ناقِص اور کمزور حربے کہاں ٹھہر سکتے تھے، چنانچہ دِل اِسْلام کی طرف مائِل ہونے تھے، ہوتے رہے، لوگوں نے کلمہ پڑھنا تھا، پڑھتے رہے۔ اِسْلام پھلتا، پھیلتارہا اور نَضْر بن حارِث کی ساری کوششیں ناکام ہو گئیں۔
شہزادۂ اعلیٰ حضرت، علّامہ مصطفیٰ رضا خان صاحب رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
وہ حَسِیْں کیا جو فتنے اُٹھا کر چلے ہاں حَسِیْں تم ہو فتنے مِٹا کر چلے
رَبّ کے بندوں کو رَبّ سے مِلا کر چلے جلوۂ حق وہ ہم کو دِکھا کر چلے
جگمگا ڈالیں گلیاں جدھر آئے وہ جب چلے وہ تو کُوچے بَسَا کر چلے
سب کو اِسْلام کا تم نے بخشا شرف گِرتے پڑتوں کو پیارے اُٹھا کر چلے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! نَضْر بِنْ حارِث بد نصیب نے اِسْلام کے خِلاف جو انتہائی خطرناک سازش رچائی تھی، گانے باجے، رَقْص و شراب کی محفلیں سجا کر لوگوں کو جو گمراہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami