Share this link via
Personality Websites!
ہے، جو دِل کے اندر نفاق پیدا کر کے رُوح کو بگاڑ کر رکھ دیتی ہے (2):دوسری غذا اللہ پاک کا ذِکْر ہے، یہ انتہائی مفید غذا ہے جو دِل میں اِیْمان کا نُور پیدا کر کے رُوح کو چمکا دیتی ہے۔
افسوس! آج کل تقریباً ہر ہر چیز میں مُوسیقی مُسَلَّط ہے* کار ہو یا ہوائی جہاز* ٹرک ہو یا بس * ٹیکسی ہو یا سوزوکی * گدھا گاڑی ہو یا بیل گاڑی * مکان ہو یا دکان * کارخانہ ہو یا گودام * ہوٹل ہو یا پان کی ہٹّی تقریبًا ہر جگہ مُوسیقی کی دُھنیں سنی جاتی ہیں۔بچّہ آنکھ ہی مُوسیقی کے سُروں میں کھول رہا ہے،بے چارے کے پنگھوڑے کے اوپر کھلونا لٹکا دیتے ہیں جواس کو مُوسیقی سناتااور سلاتا ہے* کھلونوں میں گُڑیا ہویا بھالو* ریل گاڑی ہویا ہوائی جہاز سب میں مُوسیقی، یہاں تک کہ بچّے کی جُوتیاں بھی مُوسیقی بجاتی ہیں ! پِھر نتیجہ دیکھیے! مُعَاشرے میں عَمَلی مُنَافقت یعنی مسلمان ہوتے ہوئے منافقوں جیسی عادات کس قدر عام ہوتی چلی جا رہی ہیں۔قرآنِ کریم میں منافقوں کی نشانی بیان ہوئی:
وَ اِذَا قَامُوْۤا اِلَى الصَّلٰوةِ قَامُوْا كُسَالٰىۙ- (پارہ:5، سورۂ نساء:142)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں توبڑے سست ہوکر۔
پتا چلا؛ نمازوں میں سُستی ہونا منافقت کی نشانی ہے، اب بتائیے! * کتنے مسلمان ہیں جو نماز پڑھتے ہی نہیں ہیں * کتنے ہی لوگ کہتے سُنائی دیتے ہیں: میرا نماز میں دِل نہیں لگتا * کتنے ہی ایسے بھی مِل جائیں گے جو پہلے پابندی سے نمازیں پڑھتے تھے، اب نہیں پڑھتے۔
یہ دِل میں نِفاق پیدا ہونا نہیں ہے تَو اور کیا ہے؟ اللہ پاک نے فرمایا:
وَ لَا یَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ اِلَّا قَلِیْلًا٘ۙ(۱۴۲) (پارہ:5، سورۂ نساء:142)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور اللہ کو بہت تھوڑا یاد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami