Share this link via
Personality Websites!
فون کی میوزیکل ٹیونز سے توبہ کیجیے
پیارے اسلامی بھائیو! آج کل موبائل فون میں بھی مَعاذَاللہ! اکثر میوزیکل ٹیون ہوتی ہے اور یہ ناجائز ہے۔جس کے فون میں میوزیکل ٹیون ہو اُس کیلیے ضروری ہے کہ ابھی اور اِسی وقت توبہ بھی کرے اور ہاتھوں ہاتھ اپنی اِس منحوس ٹیون کوہمیشہ کیلیے ختم کردے۔ ورنہ جب جب یہ میوزیکل ٹیون بجے گی خود بھی سننے کی آفت میں پڑے گا اور دوسرا مسلمان بھی اگر سننے سے بچنے کی کوشش نہیں کریگا تو پھنسے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے ہاں عجیب حال ہے، موسیقی کے پرستاروں نے اپنا سودا بیچنے کے لیے علیحدہ بیانیہ نکالا ہے، کہتے ہیں: موسیقی رُوح کی غِذَا ہے۔ اَسْتَغْفِرُ اللہ!
ہاں! یہ بات ٹھیک ہے۔ واقعی موسیقی رُوح کی غِذَا ہے مگر زہریلی...!! اس میں اتنا سخت تَرِین زَہر ہے جو بڑی تیزی کے ساتھ رُوح کو بگاڑ کر رکھ دیتا ہے۔عظیم صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:
اَلْغِنَاءُ يُنْبِتُ النِّفَاقَ فِي الْقَلْبِ كَمَا يُنْبِتُ الْمَاءُ الزَّرْعَ وَالذِّكْرُ يُنْبِتُ الْاِيمَانَ فِي الْقَلْبِ كَمَا يُنْبِتُ الْمَاءُ الزَّرْعَ
ترجمہ: گانا دِل میں یُوں نفاق پیدا کرتا ہے، جیسے پانی کھیتی اُگاتا ہے اور ذِکْر دِل میں یُوں اِیْمان پیدا کرتا ہے، جیسے پانی کھیتی اُگاتا ہے۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! پتا چلا؛ رُوح کی 2غِذائیں ہیں: (1): گانا؛ یہ انتہائی زہریلی غذا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami